الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یعنی جب رجعت سے عاجزہوجانے یا دیوانہ وپاگل ہوجانے کی صورت میں یہ طلاق شمارکی...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی جب رجعت سے عاجزہوجانے یا دیوانہ وپاگل ہوجانے کی صورت میں یہ طلاق شمارکی جائے گی تورجعت کے بعد بھی ضرورشمارکی جائے گی،
اس حدیث سے معلوم ہواکہ حیض کی حالت میں دی گئی طلاق واقع ہوجائے گی کیونکہ اگروہ واقع نہ ہو تو آپ کا ”مُرهُ فَليُرَاجِعهَا“ کہنا بے معنی ہوگا،
جمہور کا یہی مسلک ہے کہ اگرچہ حیض کی حالت میں طلاق دینا حرام ہے لیکن اس سے طلاق واقع ہوجائے گی اور اس سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے گا،
لیکن ظاہریہ کا مذہب ہے کہ طلاق نہیں ہوتی،
ابن القیم نے زادالمعاد میں اس پر لمبی بحث کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ طلاق واقع نہیں ہوگی،
ابوداؤد کی ایک روایت (رقم: 2185) کے الفاظ ہیں ”لَم يَرَهَا شَيئاً“،
محتاط یہی ہے کہ طلاق کے ضمن میں حالت حیض میں ظاہریہ کے مسلک کو اختیارکیا جائے تاکہ طلاق کھیل نہ بن جائے۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1175