🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: سنجیدگی اورہنسی مذاق دونوں صورتوں میں ان کا اعتبارہوگا۔ اوراس بات پر علماء کا اتفاق...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
سنجیدگی اورہنسی مذاق دونوں صورتوں میں ان کا اعتبارہوگا۔
اوراس بات پر علماء کا اتفاق ہے کہ ہنسی مذاق میں طلاق دینے والے کی طلاق جب وہ صراحت کے ساتھ لفظ طلاق کہہ کر طلاق دے تو وہ واقع ہوجائے گی اور اس کا یہ کہنا کہ میں نے بطورکھلواڑمذاق میں ایسا کہا تھا اس کے لیے کچھ بھی مفید نہ ہوگا کیونکہ اگر اس کی یہ بات مان لی جائے تو احکام شریعت معطل ہوکر رہ جائیں گے اورہرطلاق دینے والا یا نکاح کرنے والا یہ کہہ کر کہ میں نے ہنسی مذاق میں یہ کہا تھا اپنا دامن بچا لے گا،
اس طرح اس سلسلے کے احکام معطل ہوکررہ جائیں گے۔

نوٹ:
(آثار صحابہ سے تقویت پا کر یہ حدیث حسن ہے،
ورنہ عبدالرحمن بن اردک ضعیف ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1184