الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: ایلاء کے لغوی معنی قسم کھانے کے ہیں، اورشرع میں ایلاء یہ ہے کہ شوہر...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
ایلاء کے لغوی معنی قسم کھانے کے ہیں،
اورشرع میں ایلاء یہ ہے کہ شوہر جو جماع کی طاقت رکھتا ہو اللہ کے نام کی یا اس کی صفات میں سے کسی صفت کی اس بات پر قسم کھائے کہ وہ اپنی بیوی کوچار ماہ سے زائد عرصہ تک کے لیے جدا رکھے گا،
اور اس سے جماع نہیں کرے گا،
اس تعریف کی روشنی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ایلاء لغوی اعتبارسے تھا اور مباح تھا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک ماہ تک کے لیے ایلاء کیا تھا،
اوراس ایلاء کا سبب یہ تھا کہ ازواج مطہرات نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مزید نفقہ کا مطالبہ کیا تھا،
ایلاء کرنے والا اگر اپنی قسم توڑلے تو اس پر کفارٔ یمین لازم ہوگا اور کفارۂ یمین دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا انہیں کپڑاپہنانا یا ایک غلام آزاد کرنا ہے،
اگر ان تینوں میں سے کسی کی طاقت نہ ہو تو تین دن کے روزے رکھنا ہے۔
نوٹ:
(سند میں مسلمہ بن علقمہ صدوق توہیں مگر ان کا حافظہ کبھی خطا کرجاتا تھا،
ان کے بالمقابل ”علی بن مسہر“ زیادہ یاد داشت والے ہیں اور ان کی روایت میں ارسال ہے جسے مؤلف نے بیان کردیاہے)

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1201