🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: باب کی ان دونوں روایتوں میں ایک سال پہچان کرانے کا ذکرہے اورباب کی آخری...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
باب کی ان دونوں روایتوں میں ایک سال پہچان کرانے کا ذکرہے اورباب کی آخری حدیث میں تین سال کا ذکرہے،
یہ سامان اور حالات پر منحصر ہے،
یا ایک سال بطور وجوب اورتین سال بطور استحباب وورع ہے ان روایتوں کا اختلاف تضاد کا اختلاف نہیں کہ ایک کو ناسخ اور دوسرے کو منسوخ قراردیا جائے،
پہچان کرانے کی صورت یہ ہوگی کہ بازار اوراجتماعات میں جہاں لوگوں کا ہجوم ہو اعلان کیا جائے کہ گم شدہ چیز کی نشانی بتا کر حاصل کی جا سکتی ہے،
اگرکوئی اس کی نشانی بتا دے تومزید شناخت اورگواہوں کی ضرورت نہیں بلاتأمل وہ چیز اس کے حوالے کردی جائے۔

2؎:
اس کی دلیل ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جس میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إني لأنقلب إلى أهلي فأجد التمرة ساقطة على فراشي فأرفعها لآكلها ثم أخشى أن تكون صدقة فألقيها» ۔
 (یعنی:
میں کبھی گھر میں جاتا ہوں تو کھجور کا کوئی دانہ ملتاہے،
اس کو کھا لینا چاہتا ہوں،
پھر خیال آتا ہے کہ کہیں یہ صدقہ و زکاۃ کا نہ ہو،
تو اسے پھینک دیتا ہوں) اس سے ثابت ہوا کہ آپ نے اس کو پہچان کروانے کا کام کیے بغیر کھا لینے کا ارادہ کیا۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1373