🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 579، ومسلم 608، من حديث مالك به] تفقه: ① دیکھئے حدیث سابق : 96 ②...
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 579، ومسلم 608، من حديث مالك به]
تفقه:
① دیکھئے حدیث سابق: 96
② اس حدیث سے صاف ثابت ہے کہ جو شخص سورج کے طلوع ہونے سے پہلے ایک رکعت صبح کی پڑھ لے اور پھر سورج طلوع ہو جائے تو اس نے صبح کی نماز پالی ہے لہٰذا وہ اب دوسری رکعت پڑھ کر تشہد کے بعد سلام پھیرے گا اور اس کی صبح کی نماز ہو گئی ہے۔ بعض الناس کہتے ہیں کہ ”ایسی حالت میں صبح کی نماز فاسد ہوجاتی ہے۔“ ان لوگوں کا یہ قول بلا دلیل اور باطل ہے۔ اس مسئلے پر بے دلیل بحث کرتے ہوئے رشید أحمد لدھیانوی دیوبندی نے لکھا: ”غرضیکہ یہ مسئلہ ابھی تک تشنۂ تحقیق ہے، معہذا ہمارا فتویٰ اور عمل امام رحمہ اللہ تعالیٰ کے مطابق ہی رہے گا اس لئے کہ ہم امام رحمہ اللہ تعالیٰ کے مقلد ہیں اور مقلد کے لئے قول امام حجت ہوتا ہے نہ کہ ادلۂ اربعہ کہ ان سے استدلال وظیفۂ مجتہد ہے۔“ [ارشاد القاري اليٰ صحيح البخاري ص412]
اس اعتراف سے کئی باتیں معلوم ہوئیں:
اول:
تقلیدی حضرات قرآن، حدیث اور اجماع کو حجت نہیں مانتے بلکہ اپنے امام کی طرف منسوب اپنے مفتیٰ بہ قول کو حجت مانتے ہیں۔
دوم:
آلِ تقلید کے نزدیک ایک ہی حدیث کا آدھا حصہ واجب العمل اور دوسرا آدھا حصہ قابلِ عمل نہیں ہے۔
سوم:
آلِ تقلید کے نزدیک دلیل نہ ہونے کے باوجود بے دلیل بات سے چمٹنے رہنا چاہئے۔
چہارم:
تقلید کا موذی مرض انکار حدیث کی بنیاد ہے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 169