🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 1600، من حديث ما لك به] تفقه: ➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 1600، من حديث ما لك به]
تفقه:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مساکین کو دینے کے لئے اونٹ قرض لئے تھے جن میں سے چھوٹا اونٹ بھی تھا پھر یہ قرضہ صدقے والے اونٹوں سے ادا کردیا۔ معلوم ہوا کہ خرید و فروخت علیحدہ چیز ہے اور قرض لینا علیحدہ ہے۔
➋ اکثر علماء کے نزدیک صدقہ زکٰوہ اپنے وقت سے پہلے ادا کر دینا جائز ہے۔ [التمهيد 59/4]
➌ حیوانوں کی خرید وفروخت نقد ہو یا قرض، دونوں طرح جائز ہے۔
➍ اگر کوئی شخص کسی آدمی سے بغیر کسی شرط کے قرض لے اور بعد میں قرض ادا کرے اور اس کے ساتھ اپنی خوشی سے کچھ زیادہ تحفتاً دے دے تو جائز ہے۔ اگر قرض لیتے وقت کوئی ایسی شرط لگائی جائے کہ ضرور اضافہ دینا ہے تو یہ سُود (ربا) ہے جو کہ حرام ہے۔ دیکھئے [التمهيد 68/4]
● سیدنا ابوعبدالرحمن عبدالله بن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے کچھ دراہم قرض لئے۔ بعد میں انہوں نے یہ قرض اسے اچھے دراہم دے کر ادا کیا تو اس شخص نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! میں نے آپ کو جو دراہم قرض دیئے تھے، یہ ان سے اچھے ہیں۔ تو عبداللہ بن عمر نے فرمایا: مجھے پتا ہے لیکن میرا دل اس پر خوش ہے۔ [الموطأ 681/2 ح 1423، وسنه صحيح]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 172