الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: امام ترمذی نے جس قصہ کی طرف اشارہ کیا ہے وہ یہ ہے: یہود نبی...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
امام ترمذی نے جس قصہ کی طرف اشارہ کیا ہے وہ یہ ہے:
یہود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ایسے مرد اور عورت کو لائے جن سے زنا کا صدور ہوا تھا،
اللہ کے رسول نے ان لوگوں سے پوچھا:
اس کے متعلق توراۃ میں کیا حکم ہے؟ کیونکہ ہمارے یہاں اس کی سزا رجم ہے،
ان لوگوں نے کہا:
کوڑے کی سزا ہے،
یا چہرے پر کالا پوت کر عوام میں رسوا کیا جانا ہے،
عبد اللہ بن سلام نے کہا:
تم کذب بیانی سے کام لے رہے ہو،
اس میں بھی رجم کا حکم ہے،
چنانچہ توراۃ طلب کی گئی،
اسے پڑھا جانے لگا تو پڑھنے والے نے آیت رجم کو چھپا کر اس سے ماقبل اور بعد کی آیات پڑھیں،
پھر عبداللہ بن سلام کے کہنے پر اس نے اپنا ہاتھ اٹھایا تو آیت رجم موجود تھی،
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجم کا حکم دیا۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1436