الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: سدھائے ہوئے جانور کا مطلب ہے کہ جب اسے شکار پرچھوڑا جائے تودوڑتا ہوا جائے،...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
سدھائے ہوئے جانور کا مطلب ہے کہ جب اسے شکار پرچھوڑا جائے تودوڑتا ہوا جائے،
جب روک دیا جائے تو رک جائے اور بلایا جائے تو واپس آجائے۔
اس حدیث سے کئی مسئلے معلوم ہوئے:
(1)
سدھائے ہوئے کتے کا شکار مباح اور حلال ہے۔
(2)
کتا مُعَلَّم ہو یعنی اسے شکار کی تعلیم دی گئی ہو۔
(3)
اس سدھائے ہوئے کتے کو شکار کے لیے بھیجا گیا ہو پس اگر وہ خود سے بلا بھیجے شکارکر لائے تو اس کا کھانا حلال نہیں،
یہی جمہور علماء کا قول ہے۔
(4) کتے کو شکار پر بھیجتے وقت بسم اللہ کہا گیا ہو۔
(5) سکھائے ہوئے کتے کے ساتھ کوئی دوسرا کتا شکار میں شریک نہ ہو اگر دوسرا شریک ہے تو حرمت کا پہلو غالب ہوگا اور یہ شکار حلال نہ ہوگا۔
(6) کتا شکار میں سے کچھ نہ کھائے بلکہ اپنے مالک کے لیے محفوظ رکھے تب یہ شکار حلال ہوگا ورنہ نہیں۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1465