حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 629، من حديث ما لك به] تفقہ : ➊ آیت مذکور «وصلٰوة العصر»کے الفاظ کے...
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 629، من حديث ما لك به]
تفقہ:
➊ آیت مذکور «وصلٰوة العصر» کے الفاظ کے ساتھ موجود ہ قرآن (مصحف عثمانی) میں موجود نہیں ہے۔ اس کی دو وجہ ہو سکتی ہیں:
اول: ان الفاظ کی تلاوت نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہی منسوخ ہو گئی۔
دوم: یہ «والصلٰوة الوسطي» کی تشریح ہے کہ صلٰوۃ وسطیٰ سے مراد نماز عصر ہے اور یہی راجح ہے۔
➋ صلوٰاۃ وسطیٰ کے بارے میں بہت اختلاف ہے۔ راجح یہی ہے کہ اس سے مرادنماز عصر ہے۔
➌ غلام سے پردہ ضروری نہیں۔
➍ قرآن مجید میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نسخ کا وقوع برحق ہے۔ بعض آیات کی تلاوت منسوخ ہو گئی اور بعض کا حکم منسوخ ہو گیا۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات کے وقت جو قرآن چھوڑ کر گئے ہیں، اب وہی من وعن مسلمانوں کے پاس موجود ہے اور اسی پر مسلمانوں کا اجماع ہے۔ دیکھئے [التمهيد278/4]
➎ «وصلٰوة العصر» میں واؤ تفسیریہ ہے، فاصلہ نہیں ہے۔
➏ آیت کریمہ میں حفاظت سے مراد نمازوں کو ان کے اوقات پر اور باجماعت پڑھنا ہے۔
➐ سلف صائین کے فہم کی روشنی میں قرآن وحدیث کی تشریحات لکھی اور لکھوائی جا سکتی ہیں۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 177