🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: بچہ جب تک ماں کی پیٹ میں ر ہے اسے ’’جنین‘‘ کہاجاتا ہے۔ 2؎: یعنی...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
بچہ جب تک ماں کی پیٹ میں ر ہے اسے ”جنین“ کہاجاتا ہے۔

2؎:
یعنی جب کسی جانور کو ذبح کیا جائے پھر اس کے پیٹ سے بچہ (مردہ) نکلے تو اس بچے کو ذبح کرنے کی ضرورت نہیں،
کیوں کہ بچہ مادہ جانور کے جسم کا ایک حصہ ہے،
لہٰذا اسے ذبح نہیں کیا جائے گا،
البتہ زندہ نکلنے کی صورت میں وہ بچہ ذبح کے بعد ہی حلال ہوگا۔

نوٹ:
(متابعات وشواہد کی بناپر یہ حدیث صحیح ہے،
ورنہ اس کے راوی ”مجالد“ ضعیف ہیں،
دیکھئے:
الارواء رقم: 2539)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1476