🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث رقم: 1487 میں دوقیراط کا ذکر...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث رقم: 1487 میں دوقیراط کا ذکر ہے،
اس کی مختلف توجیہ کی گئی ہیں:

(1)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ایک قیراط کی خبر دی جسے ابوہریرہ نے روایت کی،
بعد میں دوقیراط کی خبردی جسے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے روایت کی۔

(2)
ایک قیراط اور دو قیراط کا فرق کتے کے موذی ہونے کے اعتبار سے ہوسکتا ہے-
(3)
یہ ممکن ہے کہ دوقیراط کی کمی کا تعلق مدینہ منورہ سے ہو،
اور ایک قیراط کا تعلق اس کے علاوہ سے ہو۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1490