🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [واخرجه البخاري 1840، و مسلم 1205، من حديث مالك به] تفقہ : ① لوگوں کے سامنے ننگے...
تخریج الحدیث: [واخرجه البخاري 1840، و مسلم 1205، من حديث مالك به]
تفقہ:
① لوگوں کے سامنے ننگے ہو کر نہانا ممنوع و حرام ہے اور اگر ننگا نہ ہو تو جائز ہے۔
② اگر صحابہ میں اختلاف ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔
③ حالت احرام میں کسی عذر یا ضرورت کی وجہ سے سر دھونا جائز ہے۔
④ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ عمرے یا حج کی حالت میں جب مکے میں داخل ہوتے تو داخل ہونے سے پہلے غسل کرتے تھے۔ [الموطا 324/1 ح 722 وسنده صحيح]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ حالت احرام میں سر نہیں دھوتے تھے الا یہ کہ آپ حالت احتلام میں ہوتے [الموطا 324 ح 723 و سنده صحيح]
⑥ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سُنی تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اللہ کی قسم! میں آپ کے ساتھ کبھی جھگڑا نہیں کروں گا۔ [التمهيد 4/263 وسنده صحيح]
⑦ ابن عبدالبر نے کہا: امت اگر کسی چیز پر اجماع کرلے تو یہ اجماع حجت ہے، یہ حق ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے۔ [التمهيد 4/267]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 179