🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: عقیقہ اس ذبیحہ کو کہتے ہیں جو نومولود کی طرف سے ذبح کیاجاتاہے، یہ بھی...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
عقیقہ اس ذبیحہ کو کہتے ہیں جو نومولود کی طرف سے ذبح کیاجاتاہے،
یہ بھی کہاگیا ہے کہ اصل میں عقیقہ ان بالوں کو کہتے ہیں جو ماں کے پیٹ میں نومولود کے سر پر نکلتے ہیں،
اس حالت میں نومولود کی طرف سے جوجانور ذبح کیاجاتاہے اسے عقیقہ کہتے ہیں،
ایک قول یہ بھی ہے کہ عقیقہ ”عق“ سے ماخوذ ہے جس کے معنی پھاڑنے اور کاٹنے کے ہیں،
ذبح کی جانے والی بکری کو عقیقہ اس لیے کہاگیا کہ اس کے اعضاء کے ٹکڑے کئے جاتے ہیں اور پیٹ کو چیر پھاڑ دیا جاتا ہے،
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ لڑکے کی طرف سے دو اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کرنی چاہیے،
”شاۃ“ کے لفظ سے یہ استدلال کیا گیا ہے کہ عقیقہ کے جانور میں قربانی کے جانور کی شرائط نہیں ہیں،
لیکن بہتر ہے کہ قربانی کے جانور میں شارع نے جن نقائص اور عیوب سے بچنے اور پرہیز کرنے کی ہدایت دی ہے ان کا لحاظ رکھا جائے،
عقیقہ کے جانور کا دو دانتا ہونا کسی بھی حدیث سے ثابت نہیں،
البتہ ”شاۃ“ کا تقاضا ہے کہ وہ بڑی عمر کا ہو۔
اور لفظ ”شأة“ کا یہ بھی تقاضا ہے کہ گائے اور اونٹ عقیقہ میں جائز نہیں،
اگر گائے اور اونٹ عقیقہ میں جائز ہوتے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صرف ”شأة“ کا تذکرہ نہ فرماتے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1513