🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: جہاد عورتوں پر واجب نہیں ہے، لیکن حدیث میں مذکور مصالح اور ضرورتوں کی خاطر...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
جہاد عورتوں پر واجب نہیں ہے،
لیکن حدیث میں مذکور مصالح اور ضرورتوں کی خاطر ان کا جہاد میں شریک ہونا جائز ہے،
حج مبرور ان کے لیے سب سے افضل جہاد ہے،
جہاد میں انسان کو سفری صعوبتیں،
مشقتیں،
تکلیفیں برداشت کرنا پڑتی ہیں،
مال خرچ کرنا پڑتا ہے،
حج وعمرہ میں بھی ان سب مشقتوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے،
اس لیے عورتوں کو حج وعمرہ کا ثواب جہاد کے برابر ملتا ہے،
اسی بنا پر حج وعمرہ کو عورتوں کے لیے جہاد قراردیا گیا ہے گویا جہاد کا ثواب اسے حج وعمرہ اداکرنے کی صورت میں مل جاتاہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1575