🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: جزیرہ عرب وہ حصہ ہے جسے بحر ہند، بحر ِ احمر، بحرشام ودجلہ اور فرات...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
جزیرہ عرب وہ حصہ ہے جسے بحر ہند،
بحر ِ احمر،
بحرشام ودجلہ اور فرات نے احاطہ کررکھا ہے،
یا طول کے لحاظ سے عدن ابین کے درمیان سے لے کر اطراف شام تک کا علاقہ اور عرض کے اعتبار سے جدہ سے لے کر آبادی عراق کے اطراف تک کا علاقہ،
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش تھی کہ جزیرہ ٔعرب سے کافروں اور یہودو نصاری کو باہر نکال دیں،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اس پر پوری طرح عمل نہ کیاجا سکا،
لیکن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خواہش کو کہ عرب میں دودین نہ رہیں یہودیوں اور عیسائیوں کو جزیرہ عرب سے جلاوطن کردیا۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1606