🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 183، ومسلم 182/763، من حديث مالك به] تفقه : ① وضو کے بغیر زبانی قرآن...
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 183، ومسلم 182/763، من حديث مالك به]
تفقه:
① وضو کے بغیر زبانی قرآن مجید پڑھنا جائز ہے۔
② نوافل کھڑے ہو کر ہی پڑھنے چاہئیں الا یہ کہ کوئی شرعی عذر ہو۔
③ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کتاب وسنت کے علم اور اس پر عمل کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے تھے۔
④ عبادات اور دینی امور اسی طرح سرانجام دینے چاہئیں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئے ہیں۔
⑤ اگر کوئی شرعی عذر ہو تو نماز میں عمل جائز ہے چاہے وہ عمل قلیل ہو یا عمل کثیر۔
⑥ رات کی نفل نماز دو دو رکعت ہے۔ نیز دیکھئے حدیث: 200، 202
⑦ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نفل نماز میں ایک سلام کے ساتھ چار اکٹھی رکعتیں پڑھنا صحیح سند سے ثابت نہیں ہے۔
⑧ اگر دو آدمی جماعت سے نماز پڑھنا چاہیں تو امام بائیں طرف کھڑا ہو گا۔
⑨ ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہئے کہ تہجد کبھی فوت نہ ہو اور تہجد کی نماز انتہائی لمبی اور خشوع وخضوع والی ہو اور اس میں ریاکاری کے بجائے اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود ہو۔ ایسی نماز پڑھیں گویا یہ آپ کی آخری نماز ہے۔
⑩ امام کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ نماز پڑھتے وقت مقتدیوں کی امامت کی نیت بھی کرے۔
اس حدیث سے دیگر فوائد بھی ثابت ہیں مثلاََ رات کو نیند سے بیدار ہوتے وقت آل عمران کی آخری دس آیات کی تلاوت مستحب ہے - نیز دیکھئے [التمهيد 207/13-218] اور یہ کہ گیارہ رکعات سے زیادہ بھی پڑھ سکتا ہے - وغیرہ
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 193