حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
فقہ الحدیث : ➊ اس حدیث کا تعلق فتنوں کے بارے میں پیش گوئیوں سے ہے، مثلاً فلاں امیر...
فقہ الحدیث:
➊ اس حدیث کا تعلق فتنوں کے بارے میں پیش گوئیوں سے ہے، مثلاً فلاں امیر ظالم ہو گا اور ساٹھ ہجری میں یہ ہو گا۔ وغیرہ، دیکھئے: [فتح الباري 1؍216]
➋ اس حدیث سے باطنیہ (اور صوفیہ) کا استدلال باطل ہے۔ [فتح الباري 1؍216 بحواله ابن المنير]
کتاب و سنت کو علم شریعت کہنا اور صوفیاء کی تحریفات کو علم طریقت کہنا اہل بدعت کی اختراعات ہیں۔
➌ اگر شرعی عذر ہو تو بعض اوقات علم کی کوئی بات عام لوگوں سے خفیہ رکھنا جائز ہے، لیکن یاد رہے کہ بغیر کسی دلیل کے دین کی ضروری بات چھپانا کتمان علم ہے۔
➍ ظالموں سے اپنی جان بچانے کے لئے خاموشی اختیار کرنا جائز ہے۔
➎ اس حدیث میں ان واقعات کی طرف اشارہ ہے جو ساٹھ ہجری یا اس کے بعد رونما ہوئے، مثلاً یزید کی حکومت وغیرہ۔
➏ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بہت بڑا مقام تھا، یہی وجہ ہے کہ آپ نے انہیں امور فتن سے متعلقہ خاص علم بھی بتا دیا تھا۔
➐ تدریس کے لئے بعض لوگوں کا انتخاب جائز ہے۔
➑ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غیب کی بعض باتیں بتا دی تھیں۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 271