🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یعنی اس کا استعمال جائز اور مباح ہے، یہی وجہ ہے کہ فقہا ء نے...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی اس کا استعمال جائز اور مباح ہے،
یہی وجہ ہے کہ فقہا ء نے یہ اصول اپنایا کہ چیزیں اپنی اصل کے اعتبار سے حلال و مباح ہیں،
اس کی تائید اس آیت کریمہ سے بھی ہوتی ہے ﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الأَرْضِ جَمِيعاً﴾ لیکن شرط یہ ہے کہ ان کی حرمت سے متعلق کوئی دلیل نہ ہو،
کیوں کہ حرمت کی دلیل آجانے کے بعد وہ حرام ہوجائیں گی،
فقہاء کے مذکورہ اصول اور مذکورہ آیت سے بعض نے پان،
تمباکو اور بیڑی سگریٹ کے مباح ہونے پر استدلال کیا ہے،
لیکن یہ استدلال درست نہیں ہے،
کیوں کہ چیزیں اپنی اصل کے اعتبار سے مباح ہیں،
لیکن اس شرط کے ساتھ کہ وہ ضرررساں نہ ہوں،
اگر دیر یا سویر نقصان ظاہر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں وہ ہرگز مباح نہیں ہوں گی،
اور مذکورہ چیزوں میں جو ضرر ونقصان ہے یہ کسی سے مخفی نہیں،
نیز ان کا استعمال ”تبذیر“ (اسراف اورفضول خرچی) کے باب میں آتا ہے،
لہٰذا ان کی حرمت میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔

نوٹ:
(شواہد کی بناپر یہ حدیث حسن ہے،
ورنہ اس کے راوی سیف سخت ضعیف ہیں،
دیکھئے:
غایۃ المرام رقم: 3،
وتراجع الألبانی 428)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1726