🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 990، ومسلم 749، من حديث مالك به] تفقه: ➊ وتر ایک رکعت ہے۔ ➋ سیدنا...
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 990، ومسلم 749، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ وتر ایک رکعت ہے۔
➋ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ ایک وتر پڑھتے تھے۔ [الموطا 125/1 ح272 وسنده صحيح]
◈ آپ رضی اللہ عنہ اگر تین وتر پڑھتے تو دو رکعتوں پر سلام پھیر دیتے اور ایک رکعت علیحدہ پڑھتے۔ [الموطا 125/1 ح 273 وسنده صحيح]
◈ یہ عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثابت ہے۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان الاحسان: 2426 دوسرا نسخه: 2435 وسنده صحيح]
➌ مغرب کی طرح تین وتر پڑھنا ممنوع ہے۔ [ديكهئے صحيح ابن حبان: 2420 وسنده صحيح]
➍ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک سلام کے ساتھ تین وتر اکھٹے پڑھنا ثابت نہیں ہیں۔ جن روایات میں ایک سلام کے ساتھ تین رکعتیں آئیں ہیں، وہ سب کی سب بلحاظ سند ضعیف ہیں۔
➎ خلیل أحمد سہارنپوری انبیٹھوی دیوبندی نے انوار ساطعہ نامی کتاب کے بدعتی مصنف کا رد کرتے ہوئے لکھا ہے: ”وتر کی ایک رکعت احادیث صحاح میں موجود ہے اور عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہ وغیرہما صحابہ رضی اللہ عنہ اس کے مقر اور مالک رحمہ اللہ، شافعی رحمہ اللہ و أحمد رحمہ اللہ کا وہ مذہب پھر اس پر طعن کرنا مؤلف کا ان سب پر طعن ہے کہو اب ایمان کا کیا ٹھکانا۔“ [براهين قاطعه ص7]
➏ نفل (سنت) دو دو رکعت پڑھنا افضل ہے، خواہ دن ہو رات۔ دیکھئے: [سنن ابي داؤد 1295، وسنده حسن]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 202