🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اخلاص کے ساتھ اللہ کی عبادت کرنا اوراس کی ذات پر صحیح طورپر ایمان رکھنا...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اخلاص کے ساتھ اللہ کی عبادت کرنا اوراس کی ذات پر صحیح طورپر ایمان رکھنا یہ اللہ کے ساتھ خیرخواہی ہے،
جس کا فائدہ انسان کو خود اپنی ذات کو پہنچتا ہے،
ورنہ اللہ عزوجل کی خیرخواہی کون کرسکتا ہے،
اس کا دوسرا معنی یہ بھی ہے کہ نصیحت اور خیرخواہی کا حق اللہ کے لیے ہے جو وہ اپنی مخلوق سے کرتا ہے،
اور اس کی کتاب (قرآن) کے ساتھ خیر خواہی اس کے احکام پر عمل کرنا ہے،
اس میں غوروفکراور تدبرکرنا اس کی تعلیمات کو پھیلانا اس میں تحریف سے بچنا،
اس کی تصدیق کرنے کے ساتھ اس کی تلاوت کا التزام کرنا ہے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا پابند ہونا،
اس کی رسالت کی تصدیق کرنا اور اس کی فرماں برداری کرنا یہ رسول کی خیر خواہی ہے،
مسلمان حکمراں اور ائمہ کی خیر خواہی یہ ہے کہ حق اور غیر معصیت میں ان کی اعانت و اطاعت کی جائے،
سیدھے راستے سے انحراف کرنے کی صورت میں ان کے خلاف خروج و بغاوت سے گریز کرتے ہوئے انہیں معروف کا حکم دیاجائے،
سوائے اس کے کہ ان سے صریحاً کفر کا اظہار ہوتو ایسی صورت میں ترک اعانت ضروری ہے،
عام مسلمانوں کی خیر خواہی یہ ہے کہ دنیا وآخرت سے متعلق جو بھی خیراوربھلائی کے کام ہیں ان سے انہیں آگاہ کیا جائے،
اور شروفساد کے کاموں میں ان کی صحیح رہنمائی کی جائے،
اور برائی سے روکاجائے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 1926