🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1542، ومسلم 1177، من حديث مالك به] تفقه ➊ احرام دو سفید (اَن سلی) چادروں...
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1542، ومسلم 1177، من حديث مالك به]
تفقه
➊ احرام دو سفید (اَن سلی) چادروں کو کہتے ہیں جن میں سے ایک کو حج یا عمرہ کرنے والا بطورِ ازار باندھتا ہے اور دوسری چادر کو اوڑھ لیتا ہے، یہ حکم مردوں کے لئے ہے۔ عورتوں کا عام لباس ہی ان کا احرام ہے۔
➋ اس حدیث میں جن اشیاء سے حالتِ احرام میں منع کیا گیا ہے، اس پر اتفاق ہے کہ یہ ممنوع ہیں۔
➌ احرام کے دوران میں ممنوع کام تین طرح کے ہیں:
قسم اول: درج ذیل کام، مردوں اور عورتوں دونوں پر (حالت احرام میں) حرام ہیں:
① سر اور سارے جسم کے کسی حصے سے بال مونڈنا یا جان بوجھ کر گرانا۔ (اگر سر یا داڑھی کے بعض بال خارش کے دوران میں گر جائیں تو کوئی گناہ نہیں اور نہ اس سے دم واجب آتا ہے)
② ہاتھوں اور پاؤں کے ناخن تراشنا۔ [نيز ديكهئیے ح224]
③ احرام باندھنے کے بعد جسم یا (احرام کے) کپڑے پر خوشبو لگانا۔
④ (اپنی بیوی سے) جماع کرنا یا جماع کی طرف دعوت دینے والی حرکات کرنا مثلاً: نکاح کرنا یا باندھنا، شہوت سے دیکھنا یا بوسے لینا۔ وغیرہ
⑤ (حلال جانوروں کا) شکار کرنا۔
⑥ دستانے پہننا۔
قسم دوم:
درج ذیل چیزیں صرف مردوں پر حرام ہیں عورتوں پر حرام نہیں ہیں:
① سلے ہوئے کپڑے پہننا مثلاً بنیان، (انڈروئیر، پاجامہ) شلوار وغیرہ۔
② کسی چپکی ہوئی چیز (مثلاً ٹوپی، رومال وغیرہ) کے ساتھ سر کو ڈھانپنا۔
قسم سوم:
عورتوں پر (حالتِ احرام میں) درج ذیل کام حرام ہیں:
① نقاب پہننا، اسے عربی میں ”برقع“ بھی کہتے ہیں۔ (عورتوں پر میقات سے گزرنے کے بعد دستانے پہننا اور نقاب اوڑھنا حرام ہے) عورت اپنے ہاتھ کپڑے وغیرہ سے ڈھانپ سکتی ہے۔ اگر اجنبی مرد نزدیک ہوں تو ان سے اپنا چہرہ اور دونوں ہتھیلیاں چھپانا واجب (یا افضل) ہے کیونکہ یہ عورت (پر لازم کیا گیا یا جائز قرار دیا گیا) ہے۔ [حاجي كے شب و روز ص33، 34]
➍ مزید تفصیل کے لیے دیکھئے ”حاجی کے شب وروز“ [ص 15، 29، 33، 47، 56، 76]
➎ قاسم بن محمد بن ابی بکر نے فرمایا: (حالت احرام میں) ہمیان (روپے پیسے کی تھیلی یا پٹی باندھنا، لٹکانا) جائز ہے۔ [ابن ابي شيبه فى المصنف 3/393 ح15448، وسنده صحيح]
مجاہد بھی اسے جائز سمجھتے تھے۔ [ابن ابي شيبه: 15453، وسنده صحيح]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 219