🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: زمانہ جاہلیت میں نظر بد کا ایک علاج یہ تھا کہ جس آدمی کی نظر...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
زمانہ جاہلیت میں نظر بد کا ایک علاج یہ تھا کہ جس آدمی کی نظر لگنے کا اندیشہ ہوتا اس سے غسل کرواتے،
اور اس پانی سے نظر لگنے والے کو غسل دیتے،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل کو سند جواز عطا فرمایا،
اور فرمایا کہ اگر کسی سے ایسے غسل کی طلب کی جائے تو وہ برا نہ مانے اور غسل کرکے غسل کیا ہوا پانی نظر بد لگنے والے کو دیدے۔
مگراس غسل کا طریقہ عام غسل سے سے قدرے مختلف ہے،
تفصیل کے لیے ہماری کتاب ”مسنون وظائف واذکاراورشافی طریقہ علاج“ کا مطالعہ کریں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2062