🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اہل جاہلیت زید اور ان کے بیٹے اسامہ کے نسب میں طعنہ زنی کرتے تھے...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اہل جاہلیت زید اور ان کے بیٹے اسامہ کے نسب میں طعنہ زنی کرتے تھے کیوں کہ زید گورے تھے جب کہ اسامہ کالے اور سیاہ رنگ کے تھے،
جب مجزز جیسے قیافہ شناس نے دونوں کے پیر دیکھ کر کہہ دیا کہ ان کا آپس میں نسب ثابت ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے،
کیوں کہ طعنہ زنی کرنے والوں کی جن کے نزدیک قیافہ شناسی معتبر تھی اس قیافہ شناس کی بات سے تکذیب ہوگئی،
اور ان دونوں کے نسب کی تصدیق ہوگئی،
یہ صرف مشرکین کے عرف سے اس طعنہ کی تردید کی وجہ سے تھا،
ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بذریعہ وحی اس حقیقت سے واقف تھے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2129