الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اس باب میں زمانہ جاہلیت کی تین باتوں کی نفی کی گئی ہے، اور اس...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس باب میں زمانہ جاہلیت کی تین باتوں کی نفی کی گئی ہے،
اور اس حدیث میں متعدی مرض اور صفر کے سلسلے میں موجود بداعتقادی پر نکیر ہے،
اہل جاہلیت کا یہ عقیدہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور فیصلے کے بغیر بیماری خود سے متعدی ہوتی ہے،
یعنی خود سے پھیل جاتی ہے،
اسلام نے ان کے اس اعتقاد باطل کو غلط ٹھہرایا،
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”لاعدوى“ یعنی بیماری خود سے متعدی نہیں ہوتی اور اس کے لیے سب سے پہلے اونٹ کو کھجلی کی بیماری کیسے لگی،
کی بات کہہ کر سمجھایا اور بتایا کہ کسی بیماری کا لاحق ہونا اور اس بیماری سے شفا دینا یہ سب اللہ رب العالمین کے حکم سے ہے وہی مسبب الاسباب ہے۔
سب کچھ اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کی بنائی ہوئی تقدیر سے ہوتا ہے،
البتہ بیماریوں سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اسباب کو اپنانا مستحب ہے،
ھامه یعنی الو کا ذکر باب میں ہے،
اس حدیث میں نہیں ہے،
بلکہ دوسری احادیث میں ہے آیاہے،
الو کو دن میں دکھا ئی نہیں دیتا ہے،
تو وہ رات کو نکلتا ہے،
اور اکثر ویرانوں میں رہتا ہے،
عرب لوگ اس کو منحوس جانتے تھے،
اوربعض یہ سمجھتے تھے کہ مقتول کی روح الو بن کر پکارتی پھرتی ہے،
جب اس کا بدلہ لے لیا جاتا ہے تو وہ اڑجاتا ہے،
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خیال کوباطل قرار دیا،
اور فرمایا:
وَلَاهَامَّة،
آج بھی الو کی نحوست کا اعتقاد باطل بہت سے لوگوں کے یہاں پایا جاتاہے،
جو جاہلیت کی بداعتقادی ہے،
اسی طرح صفر کے مہینے کو جاہلیت کے زمانے میں لوگ منحوس قرار دیتے تھے،
اورجاہل عوام اب تک اسے منحوس جانتے ہیں،
صفر کے مہینے کے پہلے تیرہ دن جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تھے ان ایام کو تیرہ تیزی کہتے ہیں،
ان میں عورتیں کوئی بڑا کام جیسے شادی بیاہ وغیرہ کرنے نہیں دیتیں،
یہ بھی لغو ہے،
صفر کا مہینہ اور مہینوں کی طرح ہے،
کچھ فرق نہیں ہے۔
یہ بھی آتا ہے کہ عرب ماہ محرم کی جگہ صفر کو حرمت والا مہینہ بنا لیتے تھے،
اسلام میں یہ بھی باطل،
اور اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ایک قول یہ بھی ہے کہ عربوں کے اعتقاد میں پیٹ میں ایک سانپ ہوتا تھا جس کو صفر کہا جاتا ہے،
بھوک کے وقت وہ پیدا ہوتا ہے اور آدمی کو ایذا پہنچاتا ہے،
اور ان کے اعتقاد میں یہ متعدی مرض تھا،
تو اسلام نے اس کو باطل قرار دیا (ملاحظہ ہو:
النہایة فی غریب الحدیث:
مادہ:
صفر،
نیز ان مسائل پر ہم نے سنن ا بن ماجہ (کتاب الطب:
باب نمبر43،
حدیث نمبر 3536-3541) میں تفصیل سے روشنی ڈالی ہے،
اس کا مطالعہ مفید ہوگا۔
نوٹ:
(شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے،
سند میں ایک راوی (صاحب لنا) مبہم ہے،
اور ہوسکتا ہے کہ یہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہوں،
ابوزرعہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں،
نیز مسند احمد (2/327) میں یہ حدیث بواسطہ ابوزرعہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے موجود ہے)

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2143