🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اس حدیث سے یہ معلوم ہواکہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ جب...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے یہ معلوم ہواکہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ جب تک لوگ انجام دیتے رہیں گے اس وقت تک ان پر عمومی عذاب نہیں آئے گا،
اور جب لوگ اس فریضہ کو چھوڑ بیٹھیں گے اس وقت رب العالمین کا ان پر ایسا عذاب آئے گا کہ اس کے بعد پھر ان کی دعائیں نہیں سنی جائیں گی،
اگر ایک محدود علاقہ کے لوگ اس امربالمعروف اورنہی عن المنکروالے کام سے کلی طورپر رک جائیں تو وہاں اکیلے صرف اُن پر بھی عام عذاب آ سکتاہے۔

نوٹ:
(سند میں عبد اللہ بن عبدالرحمن اشہلی انصاری لین الحدیث ہیں،
لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2169