🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یہ سب سے بہترجہاد اس وجہ سے ہے کہ دشمن سے مقابلہ کے وقت جو...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہ سب سے بہترجہاد اس وجہ سے ہے کہ دشمن سے مقابلہ کے وقت جو ڈرسوار رہتا ہے،
وہ اپنے اندر جیتنے اورہارنے سے متعلق دونوں صفتوں کو سمیٹے ہوئے ہے،
جب کہ کسی جابر بادشاہ کے سامنے حق بات کہنے میں صرف مغلوبیت کا خوف طاری رہتا ہے،
اسی لیے اسے سب سے بہترجہاد کہا گیا۔

نوٹ:

 متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے،
ورنہ اس کے راوی ”عطیة عوفي“ ضعیف ہیں۔
دیکھیے: (الصحیحة:
 491)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2174