🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یعنی فتنہ کے ظہور کے وقت ایسا آدمی سب سے بہتر ہوگا جو فتنہ کی...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی فتنہ کے ظہور کے وقت ایسا آدمی سب سے بہتر ہوگا جو فتنہ کی جگہوں سے دور رہ کر اپنے جانوروں کے پالنے پوسنے میں مشغول ہو،
اور ان کی وجہ سے اس پر جو شرعی واجبات و حقوق ہیں مثلا زکاۃ و صدقات کی ادائیگی میں ان کا خاص خیال رکھتا ہو،
ساتھ ہی رب العالمین کی اس کے حکم کے مطابق عبادت بھی کرتا ہو،
اسی طرح وہ آدمی بھی بہتر ہے جو اپنے گھوڑے کے ساتھ کسی دور دراز جگہ میں رہ کر وہاں موجود دشمنوں کا مقابلہ کرتا ہو،
انہیں خوف وہراس میں مبتلا رکھتا ہو اور خود بھی ان سے خوف کھاتا ہو۔

نوٹ:
(سند میں ایک راوی مبہم ہے،
لیکن شواہد کی بنا پر حدیث صحیح لغیرہ ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2177