🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: چاند کا دوٹکڑوں میں بٹ جانا نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں ہوا، اس معجزہ...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
چاند کا دوٹکڑوں میں بٹ جانا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوا،
اس معجزہ کا ظہور اہل مکہ کے مطالبے پرہوا تھا صحیحین میں ہے کہ چاند کے دوٹکڑے ہوگئے،
یہاں تک کہ لوگوں نے حرا پہاڑ کو اس کے درمیان دیکھا،
اس کا ایک ٹکڑا پہاڑ کے اوپر اور دوسرا اس سے نیچے تھا،
یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے واضح معجزات میں سے ہے،
ایسی متواتر احادیث سے اس کا ثبوت ہے جو صحیح سندوں سے ثابت ہیں،
جمہور علماء اس معجزہ کے قائل ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2182