الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: نبی اکرمﷺکا یہ فرمانا کہ تم نے صحیح بیان کرنے کے ساتھ کچھ غلط بیان...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ تم نے صحیح بیان کرنے کے ساتھ کچھ غلط بیان کیا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ سے تعبیربیان کرنے میں کیا غلطی ہوئی تھی اس سلسلہ میں علماء کے مختلف اقوال ہیں:
بعض کا کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت کے بغیرانہوں نے تعبیربیان کی یہ ان کی غلطی ہے،
لیکن یہ قول صحیح نہیں ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیان کرنے کی اجازت اپنے اس قول (أعبرها) سے دے دی تھی،
بعض کا کہنا ہے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے پوچھنے سے پہلے ہی تعبیربیان کرنے کی خواہش ظاہر کردی یہ ان کی غلطی تھی۔
بعض کا کہنا ہے تعبیربیان کرنے میں غلطی واقع ہوئی تھی،
صحیح بات یہ ہے کہ اگرابوبکر رضی اللہ عنہ اس خواب کی تعبیر کے لیے اپنے آپ کوپیش نہ کرتے تو شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تعبیرخود بیان کرتے اورظاہرہے کہ آپ کی بیان کردہ تعبیراس امت کے لیے ایک بشارت ثابت ہوتی اوراس سے جوعلم حاصل ہوتا وہ یقینی ہوتا نہ کہ ظنی واجتہادی،
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہواکہ قسم کو پورا کرنا اسی وقت ضروری ہے جب اس سے کسی شروفساد کا خطرہ نہ ہو اوراگربات ایسی ہے تو پھر قسم کو پورا کرنا ضروری نہیں۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2293