🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1 1؎: اس سے صحابہ کرام کی فضیلت تابعین پر، اور تابعین کی فضیلت اتباع تابعین پر...
اردو حاشہ: 1

1؎:
اس سے صحابہ کرام کی فضیلت تابعین پر،
اور تابعین کی فضیلت اتباع تابعین پر ثابت ہوتی ہے۔

2؎:
ایک روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے یہ لفظ دو یا تین بار دہرایا،
اگر تین بار دہرایا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے خود اپنا زمانہ مراد لیا،
پھر صحابہ کا پھر تابعین کا،
پھر اتباع تابعین کا،
اور اگر آپ نے صرف دو بار فرمایا تو اس کا وہی مطلب ہے جو ترجمہ کے اندر قوسین میں واضح کیا گیا ہے۔

3؎:
اس حدیث سے از خود شہادت دینے کی مذمت ثابت ہوتی ہے،
جب کہ حدیث نمبر2195سے اس کی مدح وتعریف ثابت ہے،
تعارض اس طرح دفع ہو جاتا ہے کہ مذمت مطلقا اور ازخود شہادت پیش کرنے کی نہیں بلکہ جلدی سے ایسی شہادت دینے کی وجہ سے ہے جس سے جھوٹ ثابت کر سکیں اور باطل طریقہ سے کھا پی سکیں اور لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اسے ہضم کر سکیں،
معلوم ہوا کہ حقوق کے تحفظ کے لیے دی گئی شہادت مقبول اور بہتر وعمدہ ہے جب کہ حقوق کو ہڑپ کر جانے کی نیت سے دی گئی شہادت قبیح اور بری ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2302