الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: محنت مزدوری کرنے والے نے یہ شکایت کی کہ یہ کمانے میں میرا تعاون نہیں...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
محنت مزدوری کرنے والے نے یہ شکایت کی کہ یہ کمانے میں میرا تعاون نہیں کرتا اور میرے ساتھ کھاتا ہے،
اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شکایت کرنے والے کی یہ فہمائش کی کہ وہ علم دین سیکھنے کے لیے میرے پاس رہتا ہے،
اس لیے یہ سمجھو کہ تم کو جو تمہاری کمائی سے روزی ملتی ہے اس میں اس کی برکت بھی شامل ہے،
اس لیے تم گھمنڈ میں مت مبتلا ہوجاؤ،
واضح رہے کہ دوسرا بھائی یونہی بے کار نہیں بیٹھا رہتا تھا،
یا یونہی کام چوری نہیں کرتا تھا،
علم دین کی تحصیل میں مشغول رہتا تھا،
اس لیے اس حدیث سے بے کاری اور کام چوری کی دلیل نہیں نکالی جا سکتی،
بلکہ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اللہ کے راستہ میں لگنے والوں کی تائید اور معاونت دیگر اہل خانہ کیا کریں۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2345