🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اس حدیث کے مطابق جن چیزوں سے متعلق استفسار ہوگا ان میں سب سے پہلے...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث کے مطابق جن چیزوں سے متعلق استفسار ہوگا ان میں سب سے پہلے اس زندگی کے بارے میں سوال ہوگا جس کا ایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہے،
اس لیے اسے حیات مستعار سمجھتے ہوئے اللہ کی اطاعت و فرماں برداری میں گزار نا چاہیے،
کیوں کہ اس کا حساب دینا ہے،
جوانی میں انسان اپنے آپ کو محرمات سے بچائے،
اس میں کوتاہی کرنے کی صورت میں اللہ کی گرفت سے بچنا مشکل ہوگا،
اسی طرح مال کے سلسلہ میں اسے کماتے اور خرچ کرتے وقت دونوں صورتوں میں اللہ کاڈر دامن گیر رہے،
علم کے مطابق عمل کی بابت سوال ہوگا،
اس سے معلوم ہواکہ دین وشریعت کا علم حاصل کرے،
کیوں کہ یہی اس کے لیے مفیداورنفع بخش ہے۔

نوٹ:
(سند میں حسین بن قیس ضعیف ہے،
لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے،
دیکھیے:
الصحیحة رقم: 946)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2416