🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اس حدیث میں فقر و تنگ دستی کی زندگی گزار نے والوں کے لیے نصیحت...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں فقر و تنگ دستی کی زندگی گزار نے والوں کے لیے نصیحت ہے کہ وہ اہل دنیا اور ان کو میسر آسائشوں کی طرف نہ دیکھیں،
بلکہ رسول اور ازواج مطہرات کی زندگیوں کو سامنے رکھیں،
اور فقر وفاقہ کی زندگی کو اپنے لیے باعث سعادت سمجھیں،
یہ بھی معلوم ہوا کہ کھانے پینے کی چیزوں کو بلا تولے ناپے استعمال کیاجائے تو اس میں برکت ہوتی ہے،
اور جس حدیث میں (طعام) کے تولنے کے بارے میں ہے کہ ”تولنے سے برکت ہوتی ہے“ وہ طعام بیچنے کے موقع سے ہے،
کیوں کہ اس وقت دو آدمیوں کے اپنے اپنے حقوق کی جانکاری کی بات ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2467