🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ جلیل القدرصحابہ میں سے ہیں، یہ اپنا سارا مال...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ جلیل القدرصحابہ میں سے ہیں،
یہ اپنا سارا مال ومتاع مکہ میں چھوڑ کر ہجرت کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے،
عقبہ ثانیہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو قرآن کی تعلیم دینے اور دین کی باتیں سکھانے کے لیے مدینہ بھیجا،
مدینہ میں ہجرت سے پہلے جمعہ کے لیے لوگوں کو سب سے پہلے جمع کرنے کا شرف انہی کو حاصل ہے،
زمانہ جاہلیت میں سب سے زیادہ ناز ونعمت کی زندگی گزار نے والے تھے،
لیکن اسلام لانے کے بعد ان سب سے انہیں بے رغبتی ہوگئی۔

2؎:
یعنی ایک وقت ایسا آئے گا کہ مال ومتاع کی ایسی کثرت ہوجائے گی کہ صبح وشام کپڑے بدلے جائیں گے،
قسم قسم کے کھانے لوگوں کے سامنے ہوں گے،
لوگ اپنے مکانوں کی تزئین کریں گے،
گھروں میں عمدہ اور قیمتی کپڑوں کے پردے لٹکائیں گے،
جیساکہ آج کل ہے۔

3؎:
امام ترمذی ان تین لوگوں کے درمیان فرق بیان کررہے ہیں جو یزید کے نام سے موسوم ہیں:

(1)
یزید بن زیاد بن میسرہ مدنی ہیں،
جو اس حدیث کی سند میں مذکور ہیں۔

(2)
یزید بن زیاد مشقی ہیں۔

(3)
یزید بن ابی زیاد کوفی ہیں۔

نوٹ:

(محمد بن کعب قرظی سے استاذ راوی مبہم ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2476