🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اس حدیث سے معلوم ہواکہ ایمان اور حسن اخلاق ایک دوسرے کے لیے لازم ہیں،...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہواکہ ایمان اور حسن اخلاق ایک دوسرے کے لیے لازم ہیں،
یعنی جو اپنے اخلاق میں جس قدر کامل ہوگا اس کا ایمان بھی اتنا ہی کامل ہو گا،
گویا ایمان کامل کے لیے بہتر اخلاق کا حامل ہونا ضروری ہے،
یہ بھی معلوم ہوا کہ اپنے گھر والوں کے لیے جو سب سے زیادہ مہربان ہو گا وہ سب سے بہتر ہے،
اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک دوسرے کے مقابلہ میں کسی میں کم اور کسی میں زیادہ ایمان پایا جاتا ہے۔

نوٹ:
(عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے اور (وألطفهم بأهله) کے اضافہ کے ساتھ یہ روایت ضعیف ہے،
کیوں کہ ابوقلابہ اور عائشہ کے درمیان سند میں انقطاع ہے،
لیکن پہلے ٹکڑے کے صحیح شواہد موجود ہیں،
تفصیل کے لیے دیکھیے:
الصحیحة رقم: 284)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2612