🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: دین کی سمجھ سے مراد کتاب وسنت کا علم، ذخیرہ احادیث میں صحیح ، ضعیف...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
دین کی سمجھ سے مراد کتاب وسنت کا علم،
ذخیرہ احادیث میں صحیح،
ضعیف اور موضوع روایات کا علم،
اسلامی شریعت کے احکام ومسائل کا علم اورحلال وحرام میں تمیز پیدا کرنے کا ملکہ ہے،
اس نظریہ سے اگر دیکھا جائے تو صحابہ کرام،
محدثین عظام سے بڑھ کر اس حدیث کا مصداق اور کون ہو سکتا ہے،
جنہوں نے بے انتہا محنت کر کے احادیث کے منتشر ذخیرہ کو جمع کیا اور پھر انہیں مختلف کتب وابواب کے تحت فقہی انداز میں مرتب کیا،
افسوس صد افسوس ایسے لوگوں پر جو محدثین کی ان خدمات جلیلہ کو نظر انداز کرکے ایسے لوگوں کو فقیہ گردانتے ہیں جن کی فقاہت میں کتاب وسنت کی بجائے ان کی اپنی آراء کا زیادہ دخل ہے جب کہ محدثین کرام نے اپنی آراء سے یکسر اجتناب کیا ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2645