الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حدیث نہ لکھنے کا حکم بعد میں منسوخ ہو...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حدیث نہ لکھنے کا حکم بعد میں منسوخ ہو گیا گویا یہ حدیث اللہ کے رسول کی احادیث لکھ لینے کے جواز پر صریح دلیل ہے۔
اسی طرح درج ذیل حدیث اوراحادیث کی کتب میں درج بیسویں احادیث مبارکہ منکرین حدیث پر روزِ روشن کی طرح اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ”کتابت حدیث کا مبارک عمل“ نبی ختم الرسل محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میں ہی ہو گیا تھا اور یہ کہ ہماری تحقیق کے مطابق ساداتنا عبداللہ بن عمروبن العاص،
وائل بن حجر،
سعدبن عبادہ،
عبداللہ بن ابی اوفی،
عبداللہ بن عباس،
انس بن مالک اور رافع بن خدیج رضی اللہ عنہم سمیت بیس صحابہ کرام ؓ ایسے اصحاب واحبات تھے کہ جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارک کولکھا،
ان اصحاب کی لکھی ہوئی احادیث کی تعداد کئی ہزار تک پہنچتی ہے،
اور پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جیسے جو اصحاب لکھ نہیں سکتے تھے اپنے ہاتھوں بلکہ انہوں نے احادیث مبارکہ کو لفظ بلفظ یاد رکھا اور پھر یہی احادیث اپنے شاگردوں کو لکھوا دیں اُن کی تعداد مزید کئی ہزار تک پہنچ جاتی ہے،
اور ہمارے اندازے کے مطابق کتب احادیث میں موجود تمام احادیث کا ایک بڑا حصہ عہد صحابہ میں لکھا جا چکا تھا،
(مزید تفصیل کے لیے ہماری کتاب ”مقدمة الحدیث“ کی پہلی جلد میں پہلے باب اور ڈاکٹرمحمد حمیداللہ خاں کی ”الوثائق السیاسیة فی عهد...“ کا مطالعہ کریں،
ابویحیی)

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2667