🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: ابوہریرہ بن عبدالرحمن بن صخر رضی اللہ عنہ کو لکھنے کی ضرورت اس لیے پیش نہیں...
اردو حاشہ:
1؎:
ابوہریرہ بن عبدالرحمن بن صخر رضی اللہ عنہ کو لکھنے کی ضرورت اس لیے پیش نہیں آئی تھی کہ آپ کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آپ کے علم میں خیر وبرکت کی دُعا تھی جس سے آپ رضی اللہ عنہ کا سینہ بذات خود حفظ وتحفیظ کا دفتر بن گیا تھا،
امام ذہبی رحمہ اللہ نے ”سیرأعلام النبلاء“ (الجزء الثانی ص 594 اور595) میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حالاتِ زندگی لکھتے ہوئے درج کیا ہے: (كان حفظ أبي هريرة رضي الله عنه الخارق من معجزات النبوة...) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا حافظ ...احادیث کے بہت بڑے ذخیرہ اور قرآن کو یاد کر لینے کا ملکہ ...نبوت کے معجزات میں سے خرقِ عادت ایک معجزہ تھا،
اور پھر اس عبارت کو بطور عنوان اختیار کر کے امام ذہبی رحمہ اللہ نے ابونعیم کی (الحلیة) میں درج احادیث کو نقل کیا ہے،
اور اس پر حکم لگاتے ہوئے لکھا ہے (رجاله ثقات) ان احادیث میں سے ایک یوں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوہریرہ سے پوچھا:
ابوہریرہ! غنیمتوں کے اموال میں سے تم مجھ سے کچھ نہیں مانگتے جن میں سے تیرے ساتھی مانگتے رہتے ہیں؟ میں نے عرض کیا: (أَسْأَلُكَ أَنْ تُعَلِّمَنِي مِمَّا عَلَّمَكَ الله) میں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اس بات کا سوال کرتا ہوں کہ جو کچھ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن وسنت والا علم سکھایا ہے اس میں سے آپ مجھے (جتنا زیادہ ممکن ہو) سکھا دیجئے،
تو میری اس درخواست پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اُوپر والی سفید اور کالی دھاریوں والی چادر کو مجھ سے اُتار لیا اور اسے ہمارے دونوں کے درمیان پھیلا دیا،
اس قدر خوب تن کر اس چادر کو پھیلایا گویا میں اس پر چلنے والی چیونٹی کو بھی صاف دیکھ رہا تھا،
پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے احادیث بیان کرنا شروع فرما دیں حتی کہ جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری حدیث مبارکہ حاصل کرلی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (إجمحها فصرها إليك) اس چادر كو اکٹھی کر کے اپنی طرف پلٹا لو“،
(یعنی اپنے اُوپر اوڑھ لو۔
) چنانچہ میں نے ایسا کر لیا اور پھرتو میں حافظے کے اعتبارسے ایسا ہو گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو بھی اپنی حدیث مبارک مجھ سے بیان فرماتے اس سے ایک حرف بھی مجھ سے ساقط نہیں ہوتا تھا،
(ابوہریرہ کے الفاظ (فَاَصْبَحْتُ لَاأَسقط حَرْفًا حَدَّثَنِی) (دیکھئے:
الحلة: 1/381) بالکل اسی معنی کی احادیث صحیح البخاري/ کتاب البیوع اور کتاب الحرث والمزرعة حدیث: 2350 اور صحیح مسلم/کتاب فضائل الصحابة،
باب من فضائل ابی ہریرۃ رضی اللہ عنه الدوسي حدیث 2492 میں بھی ہیں۔
ڈاکٹرمحمد حمیداللہ نے (مجموعة الوقائق السیاسیة للعہدالنبوي والخلافة الراشدة) میں ثابت کیا ہے کہ جناب ہمام بن منبہ رحمہ اللہ کے ہاتھ کا مخطوطہ احادیث آج بھی دنیا کی ایک معروف لائبریری میں موجود ہے،
اور پھراس مخطوطہ کو حیدرآباد دکن سے شائع بھی کیا گیا ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2668