🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 405، من حديث ما لك به] تفقه: ➊ در ود کا جو بھی صیغہ حدیث...
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 405، من حديث ما لك به]
تفقه:
➊ در ود کا جو بھی صیغہ حدیث سے ثابت ہے وہ پڑھنا مسنون اور مشروع ہے۔
➋ نماز کے آخری تشہد میں درود پڑھنا واجب اور پہلے تشہد میں بہتر ومستحب ہے۔
➌ عام طور پر نماز میں جو درود پڑھا جاتا ہے وہ درج ذیل ہے:۔
«اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» اس کا ثبوت [صحيح بخاري 3370] اور [سنن الكبريٰ للبيهقي 148/2ح 2856 وسنده صحيح] میں ہے۔
➍ آل سے مراد اہل بیت مثلاً نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں اور آل علی وغیرہ بھی ہیں اور کتاب وسنت کی اتباع کرنے والی امت بھی اس میں شامل ہے لیکن یہاں آل سے مراد اہل و اتباع ہیں۔
➎ قرآن مجید میں سورۃ الاحزاب (56) میں جس درود پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے اس سے مراد نماز میں درج بالا اور دوسرے مسنون درود پڑھنا ہیں۔ بعض علماء کہتے ہیں کہ ساری زندگی میں ایک دفعہ درود پڑھنا واجب ہے۔ علماء کا یہ قول مرجوح ہے اور راجح یہی ہے کہ ہر نماز میں درود پڑھنا فرض ہے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 268