🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یعنی یہود ونصاری اور کفار کی کسی بھی فعل میں مشابہت نہ کرو، خصوصاً سلام...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی یہود ونصاری اور کفار کی کسی بھی فعل میں مشابہت نہ کرو،
خصوصاً سلام کی ان دو خصلتوں میں ممکن ہے یہ لوگ (السلام علیکم) اور (وعلیکم السلام) کہنے کے بجائے صرف اشارہ پر اکتفا کرتے رہے ہوں،
زبان سے سلام ادا کرنا انبیاء کی سنت ہے،
اس لیے اس سنت کو اپناتے ہوئے عذر کی جگہوں میں اشارہ کو بھی شامل کرلیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں،
جیسے کسی بہرے کو سلام کرنا وغیرہ،
اسی طرح بعض مخصوص حالات میں صرف اشارہ پر اکتفا کرنا بھی صحیح ہے،
جیسے گونگے کا سلام کرنا اور حالت نماز میں اشارہ سے جواب دینا وغیرہ۔

نوٹ:
(متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے،
ورنہ اس کے راوی ”ابن لہیعہ“ ضعیف ہیں،
اور عبد اللہ بن مبارک کی ان سے جو روایت ہے وہ موقوف ہے،
تفصیل کے لیے دیکھیے الصحیحة رقم: 2194)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2695