حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 799، من حديث مالك به] تفقه : ➊ رکوع کے بعد «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْد» اور...
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 799، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ رکوع کے بعد «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْد» اور «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْد» دونوں طرح کہنا جائز ہے جیسا کہ دوسری روایات سے ثابت ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، حَمْدًا كَثِيْرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيْهِ» پڑھا جائے، اس کا ثواب بہت زیادہ ہے۔
➋ امام ہو یا مقتدی سب کو «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ۔ اور «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» إلخ کہنا چاہئے جیسا کہ دوسرے دلائل سے ثابت ہے۔ دیکھئے [سنن الدارقطني 1/339، 340، ح1270، وسنده حسن]
➌ اجتہاد جائز ہے۔
➍ ذکر کرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی اگرچہ وہ ذکر اپنے اجتہاد سے کیا جائے بشرطیکہ یہ کتاب وسنت کے مخالف نہ ہو۔
➎ اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرشتے دکھا دیتا تھا جب کہ عام لوگ انہیں دیکھ نہیں سکتے تھے۔
➏ آواز سننے کے باوجود آدمی کو نہ پہچاننا اور پھر اس کے بارے میں لوگوں سے پوچھنا اس با ت کی دلیل ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غیب نہیں جانتے تھے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 269