🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: اس حدیث سے کئی باتیں معلوم ہوئیں (1) ملاقات کے وقت کسی کے سامنے جھکنا...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے کئی باتیں معلوم ہوئیں
(1)
ملاقات کے وقت کسی کے سامنے جھکنا منع ہے،
اس لیے جھک کر کسی کا پاؤں چھونا ناجائز ہے۔

(2)
اس حدیث میں معانقہ اور بوسے سے جو منع کیا گیا ہے،
یہ ہر مرتبہ ملاقات کے وقت کرنے سے ہے،
البتہ نئے سفر سے آ کر ملے تو معانقہ و بوسہ درست ہے۔

(3)
(أَفَيَأْخُذُ بِيَدِهِ وَيُصَافِحُهُ) سے یہ واضح ہے کہ مصافحہ ایک ہاتھ سے ہوگا،
کیوں کہ حدیث میں دونوں ہاتھ کے پکڑنے کے متعلق نہیں پوچھا گیا،
بلکہ یہ پوچھا گیا ہے کہ ”اس کے ہاتھ کو پکڑے اور مصافحہ کرے“ معلوم ہوا کہ مصافحہ کا مسنون طریقہ ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا ہی ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2728