🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یہ ممانعت ’’نہی تحریمی‘‘ نہیں ہے ، بلکہ ’’نہی تنزیہی‘‘ ہے یعنی: ایسا نہیں کہنا...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہ ممانعت ”نہی تحریمی“ نہیں ہے،
بلکہ ”نہی تنزیہی“ ہے یعنی:
ایسا نہیں کہنا چاہئے کیونکہ اس سے اپنی سستی اورقرآن سے غفلت کا خود ہی اظہار ہے،
یا یہ مطلب ہے کہ ''ایسا موقع ہی نہ آنے دے کہ یہ بات کہنے کی نوبت آئے بعض روایات میں ”میں بھول گیا“ کہنا بھی ملتا ہے،
اس لیے مذکورہ ممانعت ”نہی تنزیہی“ پر محمول کی گئی ہے۔
یعنی ایسا نہ کرنا زیادہ بہترہے۔

2؎:
معلوم ہوا کہ قرآن کو بار بار پڑھتے اور دہراتے رہنا چاہئے،
کیونکہ قرآن جس طرح جلد یاد ہوتا ہے اسی طرح جلد ذہن سے نکل جاتا ہے،
اس لیے قرآن کو بار بار پڑھنا اورکا دہرانا ضروری ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2942