الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: لیکن جس طرح تم پڑھ رہے تھے اس طرح مجھے رسول اللہ ﷺنے نہیں پڑھایا،...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
لیکن جس طرح تم پڑھ رہے تھے اس طرح مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں پڑھایا،
اس لیے تم غلط گو ہو۔
2؎:
سات حرفوں پر قرآن کے نازل ہو نے کے مطلب میں علماء کے بہت سے اقوال ہیں،
لیکن سب سے راجح مطلب یہ ہے کہ ایک ہی لفظ کی ادائیگی (لہجہ) یا اس کے ہم معنی دوسرے لفظ کا استعمال مراد ہے جیسے بعض قبائل ﴿حَتّٰی حِیْنَ﴾ کو عین سے ﴿عتّٰی حِیْنَ﴾ پڑھتے تھے،
اور جیسے ﴿سُکٰریٰ﴾ کو ﴿سَکْرٰی﴾ یا ﴿سکر﴾ پڑھتے تھے وغیرہ وغیرہ تو جس قبیلے کا جس لفظ میں جو لہجہ تھا اس کو پڑھنے کی اجازت دیدی گئی تاکہ قرآن پڑھنے میں لوگوں کو آسانی ہو،
لیکن اس کا معنی یہ بھی نہیں ہے کہ قرآن کے ہر لفظ میں سات لہجے یا طریقے ہیں،
کسی میں دو،
کسی میں چار،
اورشاذ ونادر کسی میں سات لہجے ہیں،
زیادہ تر میں صرف ایک ہی لہجہ ہے،
عثمان رضی اللہ عنہ نے سب ختم کر کے ایک لہجہ یعنی قریش کی زبان پر قرآن کو جمع کر کے باقی سب کو ختم کرا دیا تھا،
تاکہ اب اس طرح کا جھگڑا ہی نہ ہو،
فجزاہ اللہ عن الاسلام خیراً۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 2943