الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یقینا ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ اپنی کتاب نازل فرمائی ہے تاکہ...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یقینا ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ اپنی کتاب نازل فرمائی ہے تاکہ آپ لوگوں میں اس بصیرت کے مطابق فیصلہ کریں جس سے اللہ نے آپ کو نوازا ہے،
اور خیانت کرنے والوں کے حمایتی نہ بنو (النساء: 105)
2؎:
اور ان کی طرف سے جھگڑا نہ کرو جو خود اپنی ہی خیانت کرتے ہیں،
یقینا دغا باز،
گنہگار اللہ تعالیٰ کو اچھا نہیں لگتا،
وہ لوگوں سے تو چھپ جاتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ سے نہیں چھپ سکتے،
وہ راتوں کے وقت جب کہ اللہ کے ناپسندیدہ باتوں کے خفیہ مشورے کرتے ہیں اس وقت بھی اللہ ان کے پاس ہوتا ہے،
ان کے تمام اعمال کو وہ گھیرے ہوئے ہے،
ہاں،
تو یہ تم لوگ ہو کہ جنہوں نے ان لوگوں کی طرف سے دنیا کی زندگی میں جھگڑا کر لیا (ان کی حمایت کر دی) لیکن اللہ تعالیٰ کے سامنے قیامت کے دن ان کی حمایت کون کرے گا؟ اور وہ کون ہے جو ان کے وکیل بن کر کھڑا ہو سکے گا،
جو شخص کوئی برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو وہ اللہ کو بخشنے والا اور مہربانی کرنے والا پائے گا (النساء: 107 تا 110)
3؎:
اور جو گناہ کرتا ہے اس کا بوجھ اسی پر ہے اور اللہ بخوبی جاننے والا اور پوری حکمت والا ہے،
اور جو شخص کوئی گناہ یا خطا کر کے کسی بے گناہ کے ذمہ تھوپ دے،
اس نے بہت بڑا بہتان اٹھایا اور کھلا گناہ کیا (النساء: 111 تا 112)
4؎:
اگر اللہ تعالیٰ کا فضل ورحم تجھ پر نہ ہوتا تو ان کی ایک جماعت نے تو تجھے بہکانے کا قصد کر ہی لیا تھا،
دراصل یہ اپنے آپ کو ہی گمراہ کرتے ہیں،
یہ تیرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،
اللہ تعالیٰ نے تجھ پر کتاب وحکمت اتاری ہے اور تجھے وہ سکھایا ہے جسے تو نہیں جانتا تھا،
اور اللہ تعالیٰ کا تجھ پر بڑا بھاری فضل ہے،
ان کے اکثر مصلحتی مشورے خیر سے عاری ہیں،
ہاں،
بھلائی اس کے مشورے میں ہے جو خیرات کا یا نیک بات کا یا لوگوں میں صلح کرانے کا حکم کرے اور جو شخص صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے ارادے سے یہ کام کرے اسے ہم یقینا بہت بڑا ثواب دیں گے۔
5؎:
ہدایت کے واضح ہونے کے بعد جو شخص رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی نافرمانی کرے گا اور مسلمانوں کی راہ کے خلاف چلے گا تو جدھر کا وہ رخ کرے گا ہم اسے ادھر ہی پھیر دیں گے،
اور ہم اسے جہنم میں داخل کریں گے۔
اور جہنم بری جگہ ہے،
اللہ اسے معاف نہیں کر سکتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے،
اور شرک کے سوا جو چیز بھی اللہ جس کے لیے چاہے گا معاف کر دے گا۔
اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرے گا وہ بہت بڑی گمراہی میں جا پڑے گا۔
(النساء: 115-116)

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3036