🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: ’’بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفرکیا تھا، ان پرداؤد اورمسیح ابن مریم علیھم...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
”بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفرکیا تھا،
ان پرداؤد اورمسیح ابن مریم علیھم السلام کی زبانی لعنت بھیجی گئی تھی۔
کیوں کہ وہ نافرمانی کرتے اور حد سے آگے بڑھ جاتے۔
جو بھی منکر،
قوم کرتی،
اوراس سے وہ لوگوں کو روکتے نہ تھے۔
وہ بہت ہی برا کرتے تھے۔
تم اُن میں سے بہتوں کو دیکھ رہے ہو کافروں سے دوستی کرتے ہیں،
انہوں نے اپنے حق میں بہت ہی برا وطیرہ اختیار کیا ہے جس کے نتیجہ میں اللہ ان سے سخت ناراض ہے،
وہ آخرت میں ہمیشہ ہمیش عذاب میں رہنے والے ہیں۔
اور اگر یہ لوگ اللہ پر اور اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اور جو چیز اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اتری ہے اس پر ایمان لاتے تو کافروں کو دوست نہ بناتے،
لیکن ان میں سے زیادہ تر لوگ فاسق وبدکار ہیں“ (المائدہ: 78)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3048