🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 2562، من حديث ما لك به] تفقه: ➊ صرف اللہ کے لئے ایک دوسرے سے...
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 2562، من حديث ما لك به]
تفقه:
➊ صرف اللہ کے لئے ایک دوسرے سے محبت کرنا بہت فضیلت والا کام ہے۔
➋ نیز دیکھئے [الموطأ ح:155، 446، 414، والبخاري 6806، ومسلم: 2637،1031، و صححه ابن حبان الموارد: 2510]
➌ قول راجح میں حدیث قدسی کے الفاظ بھی اللہ تعالی ہی کی طرف سے ہوتے ہیں۔ دیکھئے [تحرير علوم الحديث تصنيف شيخ عبدالله بن يوسف الجديع العراقي دهو من المعاصرين ج 1 ص 37]
➍ ہر عمل خالص اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے ہونا چاہئے۔
➎ اسلام ہی وہ دین ہے جو محبت بانٹ رہا ہے اور آپس میں اخوت و بھائی چارے کو فروغ دے رہا ہے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 303