🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: کیونکہ اس نے اس بار’’إن شاء اللہ ‘‘ کہا ہو گا، پہلے وہ ایسا کہنا...
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
کیونکہ اس نے اس بار”إن شاء اللہ “ کہا ہو گا،
پہلے وہ ایسا کہنا بھول جایا کرے گا کیونکہ اللہ کی یہی مصلحت ہو گی۔

2؎:
مؤلف یہ حدیث ارشاد باری:
﴿إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِي الأَرْضِ﴾  (الکهف: 94) کی تفسیرمیں لائے ہیں۔

نوٹ:
(سند میں انقطاع ہے اس لیے کہ قتادہ کا سماع ابورافع سے نہیں ہے،
لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے،
ملاحظہ ہو الصحیحة رقم: 1735)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3153