حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 1452، من حديث ما لك به] تفقه: ➊ منسوخ آیت (دس رضعات والی) وہی آیت...
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 1452، من حديث ما لك به]
تفقه:
➊ منسوخ آیت (دس رضعات والی) وہی آیت ہے جوکسی صحیفے پر لکھی ہوئی تھی اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سرہانے کے نیچے رکھی ہوئی تھی، اسے بعد میں بکری کھاگئی۔ دیکھئے [مسند أحمد 269/6 ح36316 وسند حسن، سنن ابن ماجه: 1944]
● خمس رضعات والی آیت کی تلاوت بھی منسوخ ہوگئی تھی لیکن حکم باقی رہا۔
● جس آیت کی تلاوت منسوخ ہوگئی تھی اگر وہ اس طرح سے نہ اٹھائی جاتی تو یہ ڈر تھا کہ کہیں قرآن میں لکھ دی جائے۔ اس سے رافضیوں کا وہ عقیدہ ثابت نہیں ہوتا جس میں بعض کہتے ہیں کہ قرآن کے چالیس پارے تھے جن میں سے دس پارے بکری کھا گئی۔ رافضیوں کی یہ بات بالکل جھوٹ ہے۔
➋ نیز دیکھئے [الموطأ حديث: 310، البخاري 2646، ومسلم 1444]
➌ آیت مذکورہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی منسوخ ہوگئی تھی مگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو علم نہیں تھا۔
● معلوم ہوا کہ بڑے سے بڑے عالم پر بھی بعض دلائل مخفی رہ سکتے ہیں۔
➍ قرآن وحدیث میں بعض احکام میں ناسخ ومنسوخ واقع ہوا ہے۔
➎ یہ عین ممکن ہے بعض لوگوں تک ناسخ نہ پہنچے اور وہ سابقہ حکم (منسوخ) پر عمل کرتے رہیں۔
➏ ناسخ کے آ جانے اور علم ہونے کے بعد منسوخ پرعمل جائز نہیں ہے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 311