🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 328، ومسلم 385/1211 بعد ح1328، من حديث مالك به] تفقه: ➊ عورت حائضہ ہونے کی...
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 328، ومسلم 385/1211 بعد ح1328، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ عورت حائضہ ہونے کی حالت میں بیت اللہ کا طواف نہیں کرے گی۔
➋ اگر عورت طوافِ زیارت (طوافِ افاضہ) کرلے اور بعد میں اسے حیض کی بیماری لاحق ہوجائے تو اس کے لئے طوافِ وداع ضروری نہیں ہے جبکہ دوسرے لوگوں پر طوافِ وداع ضروری ہے۔
➌ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب حج ادا کرتیں اور ان کے ساتھ عورتیں ہوتیں تو آپ انھیں ان کے حیض کے خوف سے قربانی والے دن ہی طواف الافاضہ کے لئے (بیت اللہ) بھیج دیتیں۔ پھر جب وہ عورتیں طوافِ افاضہ کرلیتیں اور انھیں حیض آجاتا تو ان کے پاک ہونے کا انتظار نہ کرتیں بلکہ روانہ ہوجاتی تھیں۔ [الموطأ 1/413 ح956 وسنده صحيح]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 315